• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ اور سابق عہدیداروں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ، سابق وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بنگلادیش کی وزارت داخلہ کے سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ کیونکہ یہ افراد اب سرکاری عہدوں پر فائز نہیں رہے۔ اس لیے عبوری حکومت نے ان کے سفارتی پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے اس معاملے پر امیگریشن اور پاسپورٹ کے محکمے کو ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے صرف زبانی ہدایات جاری کی ہیں، تحریری ہدایت آج محکمے کو بھیجی جا سکتی ہے۔

بنگلادیش میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت میں قیام پذیر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید