• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کا نواں دورہ بھی مکمل کر کے واپس چلے گئے، غزہ جنگ بندی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

واشنگٹن روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اختلافات کم کرنے والی امریکی تجویز کی حمایت کرتا ہے اگر حماس تجویز کو قبول کرتا ہے تو مذاکرات کار معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق کسی واضح مفاہمت پر کام کریں گے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے متوقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ شہر پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اقوام متحدہ کے پناہ گاہ اسکول پر بھی بم برسا دیے گئے جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے صیدا میں ڈرون حملہ کیا جس میں الاقصیٰ بریگیڈ کا کمانڈر شہید ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید