امریکی حکام نے نیویارک میں دلائی لاما سے ملاقات کی ہے جس پر امریکا سے چین نے احتجاج کیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کسی دوسرے ملک کے حکام کی بہانے سے دلائی لاما سے ملاقات کی مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس معاملے پر چین نے امریکا سے سخت احتجاج کیا ہے۔
گزشتہ روز امریکی محکمۂ خارجہ نے بیان جاری کیا تھا کہ امریکی محکمۂ خارجہ اور وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام نے بدھ کو نیویارک میں دلائی لاما سے ملاقات کی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تبتیوں کے انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیےامریکی عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔