• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر افنان اللّٰہ کی وی پی این بند نہ کرنے کی درخواست، کمیٹی اجلاس میں قہقہے لگ گئے

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب سینیٹر افنان اللّٰہ نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) بند نہ کرنے کی درخواست کی۔ 

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللّٰہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام سے کہا کہ ’وی پی این بلاک مت کیجئے گا۔‘

سینیٹر افنان اللّٰہ کی اس بات پر قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں قہقہے لگ گئے۔ 

اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس جب چل رہا ہے تو ایسے اقدامات کا کیا فائدہ؟ اگر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنا ہے تو 10 فائروال بھی لگانا ہوں تو لگائیں۔

قومی خبریں سے مزید