رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں پر راکٹ لانچرز حملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو کچے کے علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کردی۔
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔
سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل کچے میں حملہ آوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے موثر آپریشن کی بھی ہدایت کی۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی)، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بھی واقعہ کی جگہ جائیں گے۔