ایران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی 28 میتیں سی 130 طیارے کے ذریعے آج سکھر لائی جائیں گی، انتظامیہ کے مطابق 15 زخمی بھی خصوصی طیارے سے سکھر پہنچیں گے۔
ایران حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور، کندھکوٹ سے ہے۔
کمشنر سکھر فیاض عباسی کے مطابق آج ایران سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے زائرین کی 28 میتیں اور 15 زخمی سکھر ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے میتیوں اور زخمیوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس دو روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔