• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے: حنا پرویز بٹ

چیئرپرسن پنجاب خواتین پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ—فائل فوٹو
چیئرپرسن پنجاب خواتین پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ—فائل فوٹو

چیئرپرسن پنجاب خواتین پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیرِ صدارت سول سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرپرسن پنجاب خواتین پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں پنجاب کے وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے یہ بھی کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پرچیئرپرسن پنجاب خواتین پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے خطاب میں کہا کہ صوبۂ پنجاب میں خواتین کو ہر میدان میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید