• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر

 
فوٹوفائل
فوٹوفائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کچے کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے، کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی داغے تھے، حملے میں 6 اہل کار زخمی ہوئے جبکہ 5 اہلکار لاپتہ ہوئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق حملے میں ملوث ڈاکوؤں کی سرکوبی کےلیے پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید