• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین لڑکوں کی بہتر پرورش پر توجہ دیں، جان ابراہم

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے والدین پر لڑکوں کی بہتر پرورش پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جان ابراہم معاشرے سے متعلق مسائل پر تبصرہ کرنے سے بالکل بھی نہیں ہچکچاتے ہیں، وہ ذہن میں جو بھی بات آتی ہے بول دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ انٹرویو میں اداکار نے کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے پر ردعمل دیا۔

انہوں نے مردوں کو خبردار کیا اور کہا کہ وہ اپنا رویہ درست کریں بصورت دیگر میں انہیں سبق سکھا دوں گا۔

جان ابراہم نے مزید کہا کہ میں والدین سے لڑکوں کی بہتر پرورش اور تربیت کی توقع رکھتا ہوں، وہ اس معاملے پر توجہ دیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں لڑکیوں سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ اُن کی کوئی غلطی نہیں ہے، انہیں معاشرے میں زیادہ طاقتور بنائیں جبکہ لڑکوں سے کہیں کہ وہ اُن سے اچھا برتاؤ کریں۔

اس سے قبل ایک بیان میں جان ابراہم نے کہا تھا کہ بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دکھ کی بات ہے، بھارتی مردوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کریں، انہیں خواتین کا محافظ ہونا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید