• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ایئرپورٹ کا مسافروں کی سب سے زیادہ ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے گزشتہ ماہ (جولائی) کے آخر سے اس ماہ کے آغاز تک مسافروں کی آمد و رفت کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی متعارات الریاض نے گزشتہ روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ یکم اگست 2024 کو ایئرپورٹ پر ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ہوئی، اس سے قبل 25 جولائی کو یہ تعداد ایک لاکھ 25 ہزار تھی۔

4 جولائی 2019 کو یہ شرح 97 ہزار سے بڑھ کر یکم اگست 2023 کو ایک لاکھ 9 ہزار مسافروں تک پہنچی تھی، جبکہ 29 فروری 2024 کو یہ تعداد ایک لاکھ 16 ہزار مسافر تھی۔

جولائی میں 52 فضائی کمپنیوں نے 104 مقامات پر 23.9 ہزار پروازوں کے ذریعے 3.5 ملین مسافروں کو حاصل اور 2.5 ملین بیگز کو ہینڈل کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید