اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔
علامہ راغب حسین نعیمی نے لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم امہ کے اصولی موقف کی تسکین ہوئی۔ علماکے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کی تصحیح کی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو اسلامی نظریاتی کونسل اور پوری امت مسلمہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اور بطور خاص چیف جسٹس آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔