• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت ٹریکٹرز نے ’مایوس کن حکومتی رویے‘ پر پلانٹس بند کر دیئے

کراچی (این این آئی)ملت ٹریکٹرز نے ’مایوس کن حکومتی رویے‘ پر پلانٹس بند کردیئے، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل) نے حکومت کی جانب سے ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کا طریقہ کار وضع نہ کرنے پر ٹریکٹر کی پیداوار روک دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ٹی ایل نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا کہ ٹریکٹرز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) 10فیصد ہے اور تمام خام مال پر 18فیصد جی ایس ٹی ہے۔فارم کی مشینری بنانے والی کمپنی نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک ایم ٹی ایل کی جانب سے وضاحت طلب کرنے کے باوجود رقم کی واپسی کے دعووں کی ادائیگی کیلئے کوئی طریقہ کار جاری نہیں کیا، نتیجے کے طور پر کمپنی اب آئندہ نوٹس تک پیداوار روکنے پر مجبور ہے۔12اگست کو ایم ٹی ایل نے خبردار کیا تھا کہ ٹریکٹروں کی فروخت اور بکنگ محدود ہے اور صرف زرعی قرضہ لینے والے صارفین کے لیے کی جا رہی ہے۔ ایم ٹی ایل نے کہا کہ اگر جی ایس ٹی ریفنڈ کا مسئلہ برقرار رہتا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو وضاحت میں تاخیر کرتا ہے تو کمپنی کو پلانٹ بند کرنے پر غور کرنا پڑ سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید