قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
حسن علی نے خوش گوار موڈ میں فیملی تصویریں شیئر کر کے اپنے مداحوں کو ٹریٹ دی ہے۔
پاکستان کے لیے سب ہی فارمیٹ میں کھیلنے والی کھلاڑی حسن علی نے یہ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
حریف ٹیم کے بیٹر کو آؤٹ کر کے منفرد اسٹائل میں جشن منانے اور بہت کم عرصے میں کرکٹ کی دنیا میں نام کمانے والے کھلاڑی نے اس پوسٹ کو خوبصورت کیپشن بھی دیا ہے۔
حسن علی نے خاندان کو زندگی اور محبت سے تشبیہ دی ہے۔
حسن علی نے لکھا ہے کہ خاندان، زندگی جہاں سے شروع ہوتی ہے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ قومی کھلاڑی حسن علی نے بھارتی ایروناٹیکل انجینئر سامعہ خان سے اگست 2019ء میں شادی کی تھی۔
اس خوبصورت جوڑی کی 2 خوبصورت بیٹیاں بھی ہیں۔
حسن علی اور سامعہ خان نے گزشتہ دنوں ہی اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منائی ہے۔