برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے 65 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے 5 میچوں میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان اسمتھ نے 23 اور ٹریوس ہیڈ نے 22 رنز بنائے۔
میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 334 اور دوسری اننگز میں 241رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 511رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔