جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ٹوکیو سے جاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
جاپان کے موسمیاتی ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا جبکہ اسکا مرکز ساحل سے تقریباً 44 میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر زیر زمین تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا۔
جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق سونامی کے باعث سمندری لہروں کی اونچائی ساحلی علاقے کے بعض حصوں میں تقریباً 10 فٹ (3 میٹر) تک پہنچ سکتی ہے، جن میں ایواٹے، آؤموری اور ہوکائیدو کے کچھ علاقے شامل ہیں۔