• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا آمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آغاز سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوگئی۔

 حسن علی، شاداب خان اور محمد رضوان آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، شاداب خان سڈنی تھنڈرز جبکہ محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور بابراعظم لندن میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا باضابطہ آغاز 14 دسمبر سے ہو رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید