• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین مہنگی بجلی کا مستقل حل چاہتے ہیں: گوہر اعجاز

سابق نگراں وزیرِ تجارت پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز---فائل فوٹو
سابق نگراں وزیرِ تجارت پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز---فائل فوٹو 

سابق نگراں وزیرِ تجارت پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بجلی صارفین مہنگی بجلی کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

گوہر اعجاز نے صنعت کاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گوہر اعجاز نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بجلی صارفین سب سے مہنگی بجلی خرید رہے ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کو 80 روپے فی یونٹ تک بجلی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاور سیکٹرمیں بد انتظامی اور نا اہلی کا خاتمہ کیا جائے، بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید