لاہور کے علاقے شفیق آباد میں 14 سالہ لڑکے سےاجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق 14 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 11 اگست کو گن پوائنٹ پر لڑکے سے زیادتی کی تھی۔
ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا ہے ملزمان نے لڑکے سے زیادتی کی ویڈیو بنائی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبد الرحمٰن اور علی حیدر شامل ہیں۔