متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے۔
ایم کیوایم کی جانب سے عباسی شہید اسپتال میں شجرکاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے، کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا تو ہم نے عباسی شہید اسپتال کو بہترین اسپتال بنانا ہے، سب سے پہلی ایم آر آئی مشین عباسی شہید اسپتال میں ہم اپنے دور میں لائے تھے۔