• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیرہ: گاڑی سے 4 لاشیں ملنے کا واقعہ، بچ جانے والے عمر قاسم نے کیا کہا؟

موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب گاڑی سے 4 لاشیں ملنے کے معاملے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص عمر قاسم کی طبیعت بحال ہوگئی۔

عمر قاسم نے ہوش میں آنے کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ لاہور سے اسلام آباد کے راستے میں ایک بیکری سے جوس اور کھانے کی اشیاء لی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خانقاہ ڈوگراں کے پاس پیٹرول ڈلوایا، گاڑی سائیڈ پر لگائی، اس کے بعد کیا ہوا مجھےکچھ یاد نہیں۔

عمر قاسم نے یہ بھی کہا کہ سروسز اسپتال لاہور میں میرا معدہ صاف کیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھانے پینے میں کچھ زہریلا مادہ تھا۔

یاد رہے کہ بھیرہ کے قریب کار سے 3 خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی تھی، جنہیں گزشتہ رات لاہور میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹر وے پر کار میں ہونے والی ہلاکتیں ایکسپائرڈ جوس پینے سے ہوئیں جبکہ کار میں ڈرائیور نیم بے ہوشی میں پایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید