• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول کا بیان حسد پر مبنی ہے، شرجیل میمن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کا بیان حسد کی بنیاد پر مبنی ہے۔

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کا بیان حقیقت کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کراچی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ تین بڑے اسپتال ہیں، ان اسپتالوں کو باقاعدگی سے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران جے پی ایم سی کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز دیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت ان اسپتالوں کی بہتری کےلیے اب تک 157 ارب سے زائد فنڈ جاری کرچکی۔

واضح رہے کہ اپنے بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی نمائندگی عوام نہیں، خاندان کر رہے ہیں۔ پاکستان دنیا کا آخری ملک ہے جہاں جاگیردارانہ نظام موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید