• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی نجکاری اور رائٹ سائزنگ کیلئے 23 اہداف مقرر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومتی اداروں کی نجکاری اور رائٹ سائزنگ کے لیے 23 اہداف مقرر کر دیے گئے۔

دستاویز کے مطابق اداروں کی نجکاری، رائٹ سائزنگ اور نچلی سطح پر منتقلی مرحلہ وار کی جائے گی، نجکاری اور رائٹ سائزنگ کا عمل 3 ماہ میں منتقل کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں صحت ڈائریکٹوریٹ متعلقہ حکومتوں کے حوالے کیے جائیں گے، یونیورسل سروسز فنڈ بحال کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ 3 ماہ میں تیار کیا جائے گا، وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت وپیداوار میں ضم کرنے پر مشاورت کی جائے گی۔

ایک ماہ میں سمیڈا کو وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ماتحت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وزارت صنعت وپیداوار کے 5 ذیلی اداروں کی نجکاری کی تجاویز 2 ہفتے میں تیار کی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق پاکستان انجیئنرنگ کمپنی، ری پبلک موٹرز، اسٹیٹ انجیئنرنگ کارپوریشن کی نجکاری کی تجاویز دو ہفتےمیں پیش کی جائیں گی جبکہ انجیئنرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی کارکردگی کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے گی۔

نیشنل فرٹیلائزیشن کارپوریش، نیشنل فرٹیلائز مارکیٹنگ، یوٹیلیٹی اسٹورز ختم کرنے کے لیے تجاویز 2 ہفتوں میں تیار کی جائیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی کو مستحقین کی کیش ٹرانسفر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

پاکستان جم اینڈ جیولری کی رائٹ سائزنگ کی تجاویز تیار کی جائیں گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ڈریپ ایکٹ 2012ء کے تحت خود مختار کیا جائے گا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اختیارات کو ڈریپ ایکٹ کے تحت الگ کیا جائے۔

پمز اور پولی کلینک کو اسپتالوں کی نچلی سطح پر منتقلی کی تجاویز ایک ماہ میں پیش کی جائیں گی، نیشنل انسٹی آف ری ہیبلی ٹیشن کی نچلی سطح پر منتقلی کی تجویز 1 ماہ میں پیش کی جائے گی، رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں 5 وزارتوں کے لیے تجاویز تیار کی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق رائٹ سائزنگ سے متاثرہ ملازمین کے مسائل حل کے لیے وزارت قانون کمیٹی تشکیل دے کر 2 ہفتے میں رپورٹ تیار کرے گی، سول سروس میں اصلاحات کے لیے کمیٹی رائٹ سائزنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر 1 ماہ میں رپورٹ تیار کرے گی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پاکستان میں جائیدادوں کی فروخت یا استعمال پر کمیٹی اسٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید