• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ: ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس کے ملزم کو کیا سزا ہوسکتی ہے؟

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم سنجے رائے پر درج ایف آئی آر کے مطابق اسے کیا سزا ہوسکتی ہے؟

بھارتی میڈیا کی جانب سے کولکتہ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے اجتماعی زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹج شیئر کی گئی ہے، جس میں ملزم کو جائے وقوعہ پر ایئرفون کے ساتھ دیکھا گیا ہے، ویڈیو میں ملزم کو ٹرینی ڈاکٹر کا پیچھا کرتے ہوئے بھی دیکھا  گیا ہے۔

بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، سی بی آئی کی ایف آئی آر میں تعزیرات ہند کے سیکشن 64 اور 103(1) شامل ہیں، جو زیادتی (10 سال سے عمر قید تک کی سزا) اور قتل (عمر قید یا موت کی سزا ہو سکتی ہے) سے متعلق ہیں۔ ایجنسی تفتیش کے دوران الزامات میں ترمیم کر سکتی ہے۔

عدالت نے سی بی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سنجے رائے کو 6 ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ انہیں پریذیڈنسی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں مسلسل نگرانی میں تنہائی میں رکھا جائے گا۔

سی بی آئی نے آر جی کار میڈیکل کالج اور سابق پرنسپل کے خلاف بدعنوانی کے کیس میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ مرکزی ملزم سنجے رائے، سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور دیگر پانچ افراد کا پولی گراف ٹیسٹ شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا، وہ اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید