• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مودی ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے؟

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ـــ فائل فوٹو
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ـــ فائل فوٹو

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے موصول ہونے والے دعوت نامے پر  بھارتی حکومت نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کے لیے بھیجے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ کانفرنس میں کسی رہنما کو ورچوئلی بات کرنے کی اجازت ہوگی یا وہ پاکستان دورے پر آئیں گے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان میں  15 اور 16 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارت کی آخری وزیرِ خارجہ سشما سوراج تھیں جنہوں نے 2015ء میں دورہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید