مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں لوگ تیزی سے غریب ہو رہے ہیں۔
اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ حالات سے نمٹا نہیں گیا تو امن و امان خراب ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی دیہی معیشت ملکی طلب کو سہارا دیتی ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے کسانوں کی کمر توڑ دی۔ مہنگائی، بجلی کے بل اور ٹیکسوں کی وجہ سے ترقی نہیں ہو سکتی۔