بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران 14 جوان بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، آپریشن کے دوران 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کونشانہ بنانے والے مجرموں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے بس کو روک کر معصوم شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔