• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان آصف برطانیہ میں فیک نیوز پھیلانے کے کیس سے بَری


لاہور کی عدالت نے ملزم فرحان آصف کو برطانیہ میں فیک نیوز پھیلانے کے کیس سے بری کردیا۔

ملزم فرحان آصف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جو خبر فرحان آصف نے شیئر کی وہ پہلے سے شیئر ہوچکی تھی، فرحان نےاسی نیوز کو آگے شیئر کیا، ہر طرح سے انویسٹی گیٹ کیا گیا ملزم کےخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

عدالت نےفرحان آصف کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

قومی خبریں سے مزید