اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔
اجلاس میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شریک ہوئے، اس موقع پر ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔