راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم مینجمنٹ بولرز کی پرفارمنس سے ناخوش ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑیوں نے فاسٹ بولرز کی گرتی ہوئی پیس پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد کپتان، چند سینئر کھلاڑی اور کوچز کے درمیان فاسٹ بولرز کی پرفارمنس پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع نے گفتگو میں بتایا کہ بیٹرز نے پہلی اننگز میں میچ سیٹ کر دیا تھا۔ ڈکلیئریشن کے بعد پچ پر فاسٹ بولرز کی مدد کےلیے گھاس موجود تھی۔ فاسٹ بولرز پچ پر گھاس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ہمارے فاسٹ بولرز کی پیس بھی کم تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کی گیند وکٹ کیپر تک نہیں پہنچ رہی تھی۔ فاسٹ بولرز دوسری نئی گیند کا بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے فاسٹ بولرز کی ہمارے فاسٹ بولرز سے زیادہ پیس تھی۔