• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر کو والدہ کے کن الفاظ نے خوفناک حد تک متاثر کیا؟

بھارتی اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے والدہ ہنی ایرانی کے وہ الفاظ بتادیےجنہوں نے انہیں خوفناک حد تک متاثر کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان اختر جو آج کل اپنے نئے پروجیکٹ ’ڈان 3‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اداکار و فلمساز نے تازہ انٹرویو میں اپنی ابتدائی زندگی، والدین کے درمیان طلاق کے بعد جذباتی طور پر اسٹرگل کرنے سمیت کئی اہم امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ والدہ ہنی ایرانی نےطلاق کے بعد میری اور زویا اختر کی اکیلے ماں کی حیثیت سے پرورش کی، انہیں اس کےلیے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

فرحان اختر نے مزید کہا کہ وہ کام بھی کرتیں، میرا اور زویا کا خیال بھی رکھتیں، وہ چاہتی ہے اُن کے بچوں میں ایک اُن جیسا بنے۔

اداکار و فلمساز نے یہ بھی کہا کہ میں اُن دنوں شراب نوشی سمیت دیگر چیزیں کررہا تھا، والدہ کو اس سے متعلق پتا چل گیا تو انہوں نے مجھ سے بات کی، والدہ نے مجھ سے کہا کہ میں نے تمہاری بہتر پرورش کی بہت کوشش کی لیکن میں نہیں کرسکی، تم کچھ وقت کےلیے اپنے والد جاوید کے ساتھ رہ لو۔

فرحان اختر نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب مجھے لگا کہ میں نے بیٹے کی حیثیت سے انہیں ناکام کردیا، وہ اس چیز کی مستحق نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں اُن کے ساتھ کوئی برا رویہ رکھتا تھا لیکن میں نے ان کی ذہنی مشکلات میں اضافہ کردیا تھا، یوں مجھ میں ایک خوفناک احساس نے جڑ پکڑلی اور میں نے گھر سے نکل کر کام شروع کردیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید