• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ: 20 ہزار کے حقدار معاون اداکاروں کو آدھی رقم پکڑادی جاتی ہے، رجیت کپور

بالی ووڈ اداکار رجیت کپور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں معاون اداکاروں کا استحصال ہوتا ہے، 20 ہزار روپے کے حق دار کو 10 ہزار روپے ادا کردیے جاتے ہیں۔ 

فلم 'رازی' میں شاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والے رجیت کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فلمی صنعت میں معاون اداکاروں کے استحصال پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ معاون اداکاروں کو ان کی محنت کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ اگرچہ انہیں 20 ہزار روپے کا حقدار سمجھا جاتا ہے، لیکن فلم ساز انہیں صرف 10 ہزار روپے دے دیتے ہیں۔ 

انٹرویو کے دوران رجیت کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں اداکاروں کی ادائیگی کا کوئی منظم نظام نہیں۔ کاسٹنگ ایجنسیز کو ابھی صرف پانچ سال ہی ہوئے ہیں، اس سے پہلے ہدایتکار اور اسسٹنٹ ہدایتکار خود ہی اداکاروں کا انتخاب کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی استحصال جاری ہے۔ اداکاروں کو کہا جاتا ہے، 'اگر آپ کو کام کرنا ہے تو 10 ہزار روپے میں کر لیں ورنہ بہت لوگ انتظار میں ہیں۔' 

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کاسٹنگ ایجنسیوں کے آنے سے اداکاروں کی حالت میں بہتری آئی؟ تو اس پر رجیت کپور کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حالات بہتر ہوئے ہیں، لیکن اصل مسئلہ بدستور برقرار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ ملازمین کے برعکس جنہیں 7 سے 15 دنوں کے اندر ادائیگی کی جاتی ہے، اداکاروں کو معاوضے کے لیے 90 دن تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید