• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عامر خان تیسری شادی کرنے والے ہیں؟

عامر خان --- فائل فوٹو
عامر خان --- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی تیسری شادی پر لب کشائی کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے ساتھی اداکارہ ریا چکرورتی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے بات کی۔

ریا چکرورتی نے اپنے حوالے سے اداکار سے سوال کیا کہ کیا مجھے شادی کرنی چاہیے؟

اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے عامر خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میری دو شادیاں ناکام ہو چکی ہیں اس لیے مجھ سے شادی کے بارے میں مشورہ نہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اکیلے رہنا پسند نہیں، مجھے ایک ساتھی کی ضرورت رہتی ہے، میں تنہائی پسند نہیں ہوں، مجھے کسی نہ کسی کی صحبت میں رہنا پسند ہے، میں اپنی سابقہ بیویاں رینا اور کرن دونوں کے بہت قریب ہوں، ہم اب بھی ایک خاندان کی طرح ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ زندگی غیر متوقع ہے، تو ہم اس پر بھروسہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اسی طرح شادی بھی کامیاب رہے گی یا نہیں یہ بھی نہیں کہا جاسکتا، یہ ہر شخص کے لیے مختلف تجربہ ہے۔

اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا آپ تیسری شادی کریں گے؟

عامر خان نے جواب دیا کہ میں اب 59 سال کا ہوں، میں دوبارہ کہاں شادی کروں گا؟

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں دوبارہ شادی کروں گا، مشکل لگ رہا ہے، میری زندگی میں اس وقت بہت سارے رشتے ہیں، میں صرف اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ خوش رہنا چاہتا ہوں، میں ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید