• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگرجنا نے اپنا کنونشن سینٹر مسمار ہونے پر ردعمل دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار ناگرجنا نے 10 ایکڑ پر محیط اپنے این کنونشن سینٹر کو مسمار کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے عوام سے مبالغہ آمیز افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

24 اگست کو حیدرآباد میں اداکار ناگرجنا کے این کنونشن سینٹر کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور اثاثہ جات کی نگرانی اور تحفظ کی ایجنسی نے مسمار کر دیا تھا، جس کے بعد ناگرجنا نے ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کنونشن سینٹر کے انہدام کے خلاف اسٹے آرڈر حاصل کرلیا تھا۔

تاہم اداکار کی جانب سے ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے مبالغہ آمیز، افواہوں پر یقین نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگرجنا نے اپنے پہلے بیان میں این کنونشن کی مسماری کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس زمین پر بنائی گئی این کنونشن کی عمارت "پٹہ دستاویز شدہ" زمین پر تعمیر کی گئی ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور زمین قبضے میں نہیں لی گئی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے پہلے ہی اس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ ان کے کنونشن سینٹر نے قریبی جھیل پر کوئی قبضہ نہیں کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ "معزز ہائیکورٹ کے سامنے باضابطہ دلیل پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے۔ میں قانون کے مطابق عمل کروں گا اور عدالتی فیصلے کا انتظار کروں گا۔ اس دوران، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کسی بھی قسم کی افواہوں، حقائق کی غلط بیانی یا تحریفات میں ملوث نہیں ہوں۔"

ناگرجنا نے کہا کہ انہیں مسماری سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا اور اگر عدالت ان کے خلاف فیصلہ دیتی تو وہ خود ہی عمارت کو مسمار کر دیتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید