• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا نام اس لیے تبدیل کیا تاکہ کوئی کنفیوژن نہ رہے، راجکمار راؤ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار راجکمار راؤ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا نام راجکمار یادیو سے راؤ اس لیے تبدیل کیا تھا تاکہ انڈسٹری میں اس نام کے دیگر اسٹار سے علیحدہ شناخت ملے۔

حال ہی میں اپنی فلم استری 2 کی شاندار کامیابی کے بعد سے راجکمار راؤ خبروں میں ہیں۔ اس کامیابی پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے خاندانی نام میں تبدیلی کے حوالے سے بھی وضاحت کردی۔

ایک یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے راجکمار راؤ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا تاکہ انڈسٹری میں موجود دیگر راجکمار کے ساتھ کنفیوژن نہ ہو۔

انکا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں آنے کے بعد نام میں تبدیلی کوئی ضابطہ نہیں۔ میں نے کبھی اپنا خاندانی نام استعمال نہیں کیا تھا۔ میرے پاسپورٹ میں بھی صرف راجکمار ہی لکھا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نام میں تبدیلی اس لیے ہے تاکہ لوگوں کو یہ کنفیوژن نہ ہو کہ آپ کس راجکمار کی بات کر رہے ہیں۔ راجکمار ہیرانی، سنتوشی، گپتا یا میری۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ راؤ وہ خطاب ہے جو یادیو کو دیا جاتا ہے، اس لیے میں نے اسے استعمال کرنا شروع کیا۔

خیال رہے کہ راجکمار راؤ کی حالیہ فلم استری 2 باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئے اور اس نے اب تک مجموعی طور پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید