• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی میزائل و ڈرون حملہ، یوکرینی صدر کی یورپی ممالک سے مدد کی اپیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے یورپی ممالک سے اپیل کی کہ وہ یوکرین پر روسی فضائی بمباری کے بعد ڈرون اور میزائلوں کو مار گرانے میں کیف کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر 100 سے زائد میزائل اور تقریباً 100 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے کئی حملے مغربی علاقوں میں کیے گئے جو پڑوسی ممالک کے قریب ہیں۔

ولودومیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اگر ہمارے یورپی ہمسایوں کی فضائیہ ہمارے ایف-16 طیاروں اور فضائی دفاعی نظام کے ساتھ مل کر کام کرے تو ہم یوکرین کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکتے ہیں۔‘

زیلنسکی نے اپنے اتحادیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال پر عائد پابندیاں ختم کریں، جنہیں یوکرین روسی علاقے میں گہرائی تک حملے کرنے کےلیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دیگر شراکت داروں کے پاس ہماری مدد کرنے کی طاقت ہے کہ ہم روسی حملوں کو روک سکیں۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید