• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: عمارت میں آگ لگ گئی، 100 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

مشرقی لندن کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، جس میں 100 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 225 فائر فائٹرز کی آگ بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، جائے وقوع پر 40 سے زائد فائر انجن موجود ہیں۔

لندن ایمبولینس سروس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ عمارت سے 2 افراد کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

لندن فائر بریگیڈ نے مشرقی لندن کی عمارت میں آگ لگنے کو بڑا واقعہ قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید