• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مصر کی سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی پیش کردہ متعدد سمجھوتوں پر اتفاق نہیں کیا۔

دوسری جانب سینئر امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات تعمیری رہے، مذاکراتی عمل آنے والے دنوں میں ورکنگ گروپس کے ذریعے جاری رہے گا۔

مشیرِ امریکی قومی سلامتی کے مطابق واشنگٹن قاہرہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے اب بھی کوششیں کر رہا ہے۔

اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کراسنگز سے اپنے فوجی ہٹانے کے ارادے سے پیچھے ہٹ گیا ہے، جنگ بندی شروع ہونے پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ، دیگر نئی شرائط پیش کی گئی ہیں۔

حماس کے مطابق 2 جولائی کو طے پائی گئی شرائط کے سوا دیگر شرائط پر بات چیت قبول نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید