• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں کے پیشِ نظر راول ڈیم کے اسپل ویز آج شام 4 بجے کھول دیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں، مال مویشی کو بر وقت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ندی نالوں اور پُلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی، سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید