• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ شارع فیصل اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں بھی بادل برسے۔ 

گلشن حدید، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا اور سہراب گوٹھ، لیاری، صدر اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے بارش کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ بارش کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید