گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو عزیز آباد کراچی میں نہاری کھلائی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ جلد ارشد ندیم کے گاؤں کا دورہ کریں گے۔
گورنر سندھ نہاری کھلا کر ارشد ندیم کو لسی پلانے برنس روڈ لے آئے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ ذائقے دار نہاری کے بعد لسی پی کر مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے کھانے اچھے ہیں، گورنر سندھ نے اتنی عزت دی ہے کہ دل نہیں چاہ رہا کہ کراچی سے جاؤں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ارشد ندیم اور انڈر 15 فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بیگم کے لیے اعلان کردہ سونے کا ہار دیا۔
انہوں نے کہا کہ انڈر 15 فٹبال ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے اور تمام کوچز کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک، ایک لاکھ روپے اور موٹر سائیکل دی جائے گی۔