ملک بھر میں بارش سے مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی کے علاقے میٹروول میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
بھٹ شاہ میں بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔
پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔
خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارشیں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ندی نالے بپھر گئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں برساتی نالے میں نہانے کے لیے جانے والے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔