لاہور کی اسپیشل کسٹم کورٹ نے ایئر پورٹ سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر گرفتار ایئر ہوسٹس کی ضمانت منظور کر لی۔
اسپیشل جج رائے یاسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے فیصلے میں ماڈل ایان علی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا۔
عدالت نے ایئر ہوسٹس کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ 20 سال سے ایئر ہوسٹس ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں اور ان کے 20 سالہ کیریئر میں کوئی کریمنل کیس سامنے نہیں آیا، ملزمہ سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کسٹم پروسیکیوٹر کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے ملزمہ سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔