وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر چوہدری محمد عزیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
تعزیتی بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ چوہدری محمد عزیر آزاد جموں و کمشیر کی سیاست میں سرگرم سیاسی شخصیت تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ چوہدری عزیر کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست ایک درخشاں ستارے سے محروم ہو گئی۔