• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام لبنان سرحد، گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 فلسطینی اور ایک حزب اللّٰہ رکن شہید

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

لبنان کی سرحد کے قریب شامی چیک پوائنٹ سے گزرنے والی گاڑی پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا۔ 

بیروت سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 فلسطینی سمیت حزب اللّٰہ کا ایک رکن شہید ہوگیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نشانہ بنائی گئی گاڑی میں ہتھیار نہیں لے جایا جا رہا تھا۔ 

مقامی شامی اہلکار کے مطابق دمشق اور بیروت کے درمیان سڑک پر گاڑی پر حملے میں 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔  

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لبنان میں شام کی سرحد کے قریب ٹرک کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹوں بعد ڈرون حملہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق شمال مشرقی لبنان میں شام کی سرحد کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں پک اپ ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید