• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے میں آپریشن کیلئے جانے والے 25 اہلکار ڈیوٹی چھوڑ کر نہیں گئے، ڈی پی او رحیم یار خان کی تردید


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈی پی او رحیم یار خان نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے جانے والے 25 پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی چھوڑ کر غائب ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ 

اس سے پہلے پولیس ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق فاروق آباد کانسٹیبلری سے کچے میں آپریشن کے لیے جانے والے 160 اہلکاروں میں سے 25 اہلکار ظاہر پیر انٹرچینج پر بس سے اتر کر غائب ہو گئے۔

 ان کو لے کر جانے والے انچارج نے ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔

 ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے آنے والے تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہیں۔

رضوان عمر گوندل  کا کہنا ہے کہ محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہتا ہے فی الوقت کوئی ملازم غیر حاضر نہیں پایا گیا ہے، کچے میں کریمنلز کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ نبرد آزما ہیں۔

قومی خبریں سے مزید