بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارش کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں پیر سے اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے ساحلی اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری اور شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گجرات کے ساحلی علاقوں سے اب تک 23 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسلسل بارشوں سے گجرات کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ احمد آباد میں مسلسل تیسرے دن شدید بھی بارش جاری ہے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گجرات میں آئندہ 2 دن کے لیے بھی موسلادھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔