• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کی سینیٹ نشستوں پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تردید

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سینیٹ نشستوں کے حوالے سے مذاکرات کی تردید کردی۔

جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ کی نشستوں کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی یا سب کمیٹی اجلاس میں یہ موضوع کبھی زیر بحث نہیں آیا۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سب کمیٹیوں کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے روزمرہ امور زیر غور آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پی ٹی آئی سے پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو بات چیت ہوتی ہے۔

اسلم غوری نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مشورہ دیا کہ وہ صدر مملکت سے کم از کم بات کرنے کا سلیقہ سیکھ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل کریم کنڈی اپنے سیاسی قد کاٹھ سے بڑی بات کریں گے تو ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید