• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب موسم اور ہڑتال، کراچی ایئرپورٹ سے جانیوالی 12 پروازیں منسوخ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خراب موسم اور ہڑتال کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانیوالی 12 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ 

کراچی سے ایئر لائن ذرائع کے مطابق مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے بھی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ 

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 منسوخ ہوگئی۔ 

نجی ایئر لائن کی شام 6 بجے کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ نجی ایئر لائن کی شام 7 بجے کی کراچی سے لاہور کی پرواز منسوخ ہوگئی۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی شام 7 بجے کی کراچی سے سکھر کی پرواز منسوخ ہوگئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔ 

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی اسلام آباد کی پی کے 368 پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔ 

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے ایران جانے والی غیر ملکی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔  

ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز 4 گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید