بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ستمبر میں ریلیز کے لیے تیار اپنی فلم ایمرجنسی سے متعلق بات چیت نہ ہونے پر ممبئی فلم انڈسٹری پر برس پڑیں۔
اپنے متنازع بیانات اور جھگڑالو مزاج کےلیے مشہور کنگنا ان دنوں اپنی مذکورہ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ دی بمبئی جرنی ودھ مشابیل انڈیا کی حالیہ قسط میں شریک تھیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بالی ووڈ نے انکی فلم پر خاموشی کا انتخاب کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایمرجنسی میں انکے ساتھ انوپم کھیر اور شریاس تلپاڈے بھی شامل ہیں، جس پر کنگنا نے دونوں کی مہربان مزاجی کو سراہا جبکہ باقی انڈسٹری کے بارے میں کہا کہ یہ لوگ بالکل زہریلے اور حاسد ہیں، کیسے چپ کیے بیٹھے ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لیکن انوپم جی اور شریاس کو دیکھ لیں، انکو آپ بلائیے، یہ خوشی خوشی آئیں گے۔
کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی ایسی فلم نہیں ہے جو اچھی ہو اسکی میں نے تعریف نہ کی ہو، چاہے وہ جس کسی کی بھی ہو۔