• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول نافرمانی تحریک کو جاری رکھنے یا موخر کرنے کا فیصلہ بانی کریں گے، شوکت یوسفزئی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کو جاری رکھنے یا موخر کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد بانی پی ٹی آئی کو کل آگاہ کیا جائے گا۔ 

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کی سنجیدگی سے مشروط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید